Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanوائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ریچھ برآمد کرلیے، مریم...

وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ریچھ برآمد کرلیے، مریم اورنگزیب



محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ننکانہ صاحب کے علاقے شاہکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ریچھ برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب کی سنیئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ننکانہ صاحب کے علاقے شاہکوٹ میں دربار بابا نو لاکھ ہزاری کے میلے سے ریچھ کا ڈانس ہو رہا تھا، الرٹ موصول ہونے پرضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور 4 ریچھ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق جانوروں پر ظلم کے تمام کیسز کے خلاف کارروائی کے لیے اگلے 10 دنوں کے لیے کومبنگ آپریشن شروع کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں