(اویس کیانی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی بھانجی رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان دیدیا گیا، جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی شزاہ فاطمہ خواجہ کو بطوروزیر مملکت آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن مقرر کردیا گیا،وزیراعظم کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شزاہ فاطمہ خواجہ کو بطور وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اطلاق فوری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا جادو کے توڑ کے لیے جادو سیکھنا حرام ہے؟
ذرائع کے مطابق جب تک وفاقی وزیر تعینات نہیں ہوتے وزیر اعظم آئی ٹی کے انچارج وزیر رہیں گے۔