Friday, January 3, 2025
ہومPakistanواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کر دیا: مرتضیٰ وہاب

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کر دیا: مرتضیٰ وہاب


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو 

رہنما پی پی پی، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ عام تاثر ہے کراچی شہر میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹ نہیں کیا جاتا، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کر دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 35 ملین گیلن پانی کو یومیہ ٹریٹ کر کے سمندر میں بھیجا جائے گا،  کچھ ممالک ہیں جہاں پر پانی کو ری سائیکلنگ کر کے پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ہم نے سمندری پانی کو استعمال کر کے پینے کے قابل بنایا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دیکھیں گے صنعتوں اور کنسٹرکشن کے لیے پانی کتنا مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی انتظامیہ مسائل حل کرنے میں مصروف ہے، 5 لاکھ گیلن پانی ٹریٹ کرنے کا پروسیس شروع کر دیا ہے، ہم نے پہلے ڈی سیلینشین پلانٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب کراچی کی کمان سنبھالے گی تو پانی کے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے، ٹریٹمنٹ پلانٹ سے 2300 ایم جی ڈی پانی کو ٹریٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک ان کے دور میں پرائیویٹائز ہوئی، کل یہ انہی کے دفتر کے باہر دھرنا دے رہے تھے، اگر ہمارا کوئی کارکن غیر قانونی کام کر رہا ہے تو ہم اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے، ہم غلط کام کو سپورٹ نہیں کرتے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ بتائیں کہ وفاقی حکومت نے کراچی یونیورسٹی کو کتنی گرانٹ دی؟ وفاقی حکومت سے گلہ ہے، یہ شہر پورے ملک کی خدمت کرتا ہے، آپ کنٹریبویٹ کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں