Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanوزارت نہ لینے کے سوال پر حمزہ شہباز نے صحافی کو کیا...

وزارت نہ لینے کے سوال پر حمزہ شہباز نے صحافی کو کیا جواب دیا؟


رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز—فائل فوٹو 

رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت ابھی قائم ہوئی ہے اس کی کارکردگی سے متعلق کہنا قبل ازوقت ہے، آنے والے وقت میں انشاء اللّٰہ حالات بہتر ہوں گے۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز مصری شاہ میں کارکن اسرار شاہ کے گھر پہنچے۔

حمزہ شہباز نے اسرار شاہ کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر صحافی نے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز سے سوال کیا کہ آپ نے وفاقی حکومت میں کوئی وزارت نہیں لی، کیا آپ کی نظریں پنجاب پر ہیں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میری نظریں آسمان کی طرف ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر معاشی بحالی کی کوشش کر رہی ہے، سیاست عہدوں سے نہیں کی جاتی، سیاست اللّٰہ کی مخلوق کو راضی کرنے کا نام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو، مسلم لیگ ن دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گی، معیشت کی بہتری کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے، دشمن کے خواب چکنا چور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام صبر کا سبق دیتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں