Friday, December 27, 2024
ہومPakistanوزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات 

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وفد کے ہمراہ ملاقات  کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی  چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا،سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے کلیدی کردار کی یقین دہانی  کرائی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں