امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنا اعتبار کھوچکے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیا اور کہا کہ شہباز شریف نے بجٹ میں اشرافیہ کو بچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنا اعتبار کھوچکے ہیں، آپ جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں، ان کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کم ترین اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔