Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanوزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے


— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ وہ آج مزار قائد پر حاضری دیں گے، وزیراعظم کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز لیں گے، اس دورے میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں