وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مطالبات سنے اور مان بھی لیے۔
پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم سے صوبے کے واجبات اور مرضی ٹیم کی فراہمی سے متعلق بات کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے واجبات بھی ادا کیے جائیں اور وزیراعلیٰ کو صوبے میں مرضی کی ٹیم بھی ملے گی۔
ملاقات کے بعد احسن اقبال کی موجودگی میں علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کا احوال میڈیا کوبتایا ۔