Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanوزیراعظم نے چیئرمین ارسا ظفر محمود کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے...

وزیراعظم نے چیئرمین ارسا ظفر محمود کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا ظفر محمود کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ظفر محمود کی تعیناتی پر سندھ حکومت کی جانب سے شدید تحفظات کااظہار کیا گیا تھا،وزیراعظم نے گزشتہ روز گریڈ 22کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری کے احکامات واپس لے لئے، نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا عمل روک دیا گیا،وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں