Monday, December 23, 2024
ہومPakistanوزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش


وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شہبا شریف نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جہاں 16 جوان شہید ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں