Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanوزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے اہم ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے اہم ملاقات آج ہوگی



وزیراعظم شہباز شریف آج دوپہر کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تھی اور پھر وزیراعظم کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں