Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanوزیراعظم کی مالدیپی صدر سے ملاقات باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر...

وزیراعظم کی مالدیپی صدر سے ملاقات باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال



(24 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیوزو سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیوزو سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا، وزیراعظم نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چانسلرالیکشن،عمران خان کے خلاف نئی پٹیشن جمع، آکسفورڈ یونیورسٹی میں پمفلٹ بھی تقسیم

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوام سے عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر اتفاق کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں