Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanوزیراعظم کی وطن واپسی کابینہ کا اہم اجلاس مؤخر

وزیراعظم کی وطن واپسی کابینہ کا اہم اجلاس مؤخر



(اویس کیانی) وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد کل بلایا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی داخلی سیکیورٹی، آئی ایم ایف معاہدے اور معیشت کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت متوقع تھی، جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے اور نان فائلر کیٹیگری سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کا نیا وقت اور تاریخ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ سے شیئر کی جائے گی، اجلاس صبح 12 بجے منعقد ہونا تھا جس میں وزراء آن لائن بھی شرکت کرنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دبنگ فیصلہ، 3 جوڈیشل افسران کو سزائیں سنا دی

واضح رہے کہ وزیراعظم آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں