Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanوزیراعظم کی ہیلن میری رابرٹس کو پاک فوج میں بریگیڈئیر کے عہدے...

وزیراعظم کی ہیلن میری رابرٹس کو پاک فوج میں بریگیڈئیر کے عہدے پر ترقی مبارکباد 



(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈئیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں، مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے،بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کیلئے نئی مشکل کھڑی، پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں