Monday, January 6, 2025
ہومPakistanوزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ اکوپیشنل سیفٹی ڈے منانے کا مقصد ورکرز کا ورک  پلیس پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، پنجاب کے ہر ورکر کو صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ حکومت پنجاب نجی اداروں کے اشتراک سے آکوپیشننل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے،کارخانوں، دفاتر، ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے،سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کے ذریعے حادثات کو روکا جا سکتا ہے،مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحتمند ماحول یقینی بنانا چاہئے،ملازمین کے تحفظ کیلئے لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں،ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروانہ کرنیوالی کمپنیوں کو جرمانے ہونگے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں