Monday, January 6, 2025
ہومPakistanوزیراعلیٰ پنجاب  سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفدکی ملاقات6...

وزیراعلیٰ پنجاب  سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفدکی ملاقات6 سیکٹرزمیں اشتراک کار کی ضرورت پر اتفاق



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد نے ملاقات کی،جس میں 6 سیکٹرز میں اشتراک کار کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں ہیلتھ، ایجوکیشن،سوشل پروٹیکشن،ایئر کوالٹی،لوکل گورنمنٹ اورریونیو موبلائزیشن ویسٹ مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ہیلتھ ایجوکیشن اوردیگر سیکٹرز کودرپیش مسائل اورحل کیلئے روڈ میپ کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فسیلٹی فراہم کررہے ہیں۔اوپی ڈی میں 80فیصد اورایمرجنسی میں 90فیصدسے زائد مفت ادویات فراہم کررہے ہیں۔پنجاب بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔  پنجاب میں 153تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کیلئے پائیداراورخود کفیل سسٹم وضع کیا جارہا ہے۔سوشل اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کے ذریعے پنجاب کا مستند ڈیٹاتیار کیا جارہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے انڈسٹری،ٹرانسپورٹ،زراعت،میونسپل مینجمنٹ میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس نہیں بڑھائیں گے،دائرہ کار وسیع کرنے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ اورتصدیق سے شفافیت اورعملدرآمدکو یقینی بنایا جارہے۔  پلاسٹک نہیں دیکھنا چاہتے،نئی نسل کو محفوظ پنجاب دیناچاہتے ہیں۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعلیٰ مریم  کے ویژن کوسراہااورجین میریٹ نے ماحولیاتی امور کے بارے میں حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔ایف سی ڈی او کے وفد میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹرجوموئیر، لاہورآفس کی سربراہ کلاراسٹیرینڈ ہوج،سینئر آفیسر نوید عزیزاوردیگر شامل تھے جبکہ سینیٹرپرویز رشید،سینئر منسٹرمریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان،وزیر بلدیات ذیشان رفیق،وزیر تعلیم رانا سکندرحیات،ارکان اسمبلی نوشین عدنان،ثانیہ عاشق،سیکرٹریز بھی موجودتھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں