Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 روز کی کارکردگی پر  سروے رپورٹ...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 روز کی کارکردگی پر  سروے رپورٹ  جاری 



(راؤ دلشاد)انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے مریم نواز کی 100 روز کی کارکردگی پر  سروے رپورٹ  جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سروے میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمرکے 2010 لوگوں سے رابطہ کیا گیا،سروے میں  65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین شامل تھیں،60 فیصد تعداد دیہی آبادی جبکہ 40 فیصد شہری آبادی پر مشتمل تھی۔

سروے میں شامل 55 فیصد شہریوں نے حکومت کی 3 ماہ کی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا،سروے میں 35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے،حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کرنے والوں کی شرح شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ ہے، ان افراد کی 51 فیصد تعداد کو کارکردگی میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے،حکومتی کارکردگی سے متعلق سوال پر 10 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے،سروے میں 60 فیصد نے 3 ماہ میں ان کی مقبولیت میں اضافے اور 37 فیصد نے کمی کا اظہار کیا،سروے میں 53 فیصد افراد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کو مؤثر قرار دیا،34 فیصد نے غیر مؤثر اور 13 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

44 فیصد نے پنجاب حکومت کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو سراہا ،11 فیصد موبائل کلینک اور 11 فیصد نے سولر پروگرام کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں