Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanوزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کااجلاسٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانےکا جائزہ

وزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کااجلاسٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانےکا جائزہ



(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس نیٹ ورک اور وصولی کےحوالے سے اہم فیصلوں کاجائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ریئل اسٹیٹ ، پراپرٹی اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی پر غور کیا گیا،اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے مابین ٹیکس ہم آہنگی کی تجاویز پر غور کیا گیا،صوبائی ریونیو اتھارٹیز اور ایف بی آر کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں سیلز ٹیکس ہم آہنگی اور ڈیجیٹلائزیشن کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

مزید براں ،اجلاس میں ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے بروقت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں