Friday, December 27, 2024
ہومPakistanوزیرداخلہ کی بنوں میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر...

وزیرداخلہ کی بنوں میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین



(24 نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل اور  سکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک عنضفر عباس  کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، وزیرداخلہ نے شہید میجر عاطف خلیل اور  2 اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میجر عاطف خلیل اور سکیورٹی کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کا   بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،بہادر میجر عاطف خلیل اور دونوں سکیورٹی اہلکاروں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید میجر عاطف خلیل اور دونوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید میجر عاطف خلیل اور شہید جوانوں کی لازوال قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں