Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistan وزیرِ اعظم سے قازقستان کے سفیر کی ملاقاتمختلف امور پر تبادلہ خیال

 وزیرِ اعظم سے قازقستان کے سفیر کی ملاقاتمختلف امور پر تبادلہ خیال



(اویس کیانی) وزیر اعظم  شہباز شریف سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر بحث رہے۔ 

 وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر    قاسم ژومارت توکایف کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وہ 3 تا 4 جولائی 2024 کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے لیے آستانہ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران صدر توکایف سے ملاقات کے منتظر ہیں،پاکستان قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، وزیرِ اعظم نے علاقائی روابط و علاقائی سلامتی میں تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 قازقستان کے سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو قازقستان کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جاری مختلف سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف باہمت وزیراعظم ہیں،قوم کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں: عطا تارڑ
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں