Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanوزیرِ اعظم سے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے وفد کی...

وزیرِ اعظم سے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات  موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال



(اویس کیانی) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی، ایم کیو ایم وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سمٹ پر پی ٹی آئی کا خود کش حملہ اور اس کی قیمت؟

وزیراعظم کی گورنر سندھ اور ایم کیو ایم وفد سے ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں