Friday, December 27, 2024
ہومPakistanوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں نواز شریف اور میرےایک خواب کی تکمیل ہو گئی، لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کر دیا۔

مریم نواز کا  کہنا ہے کہ فیلڈ اسپتال میں تمام سہولتیں موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی اسپتال نہیں، فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں پہنچیں گے، فیلڈ اسپتال گاؤں کے لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے، فیلڈ اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ، ڈائیگنوسٹک اور ای سی جی کی سہولت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیلڈ اسپتال سے 130 ادویات موقع پر مفت ملیں گی، فیلڈ اسپتال میں ایکسرے اور ریڈیالوجی کی سہولت ہے، فیلڈ اسپتال میں زچہ بچہ کی سہولت بھی موجود ہے، فیلڈ اسپتال میں مائنر سرجری کی بھی سہولت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ فیلڈ اسپتال میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی، پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ بہاولپور جا رہی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ فیلڈ اسپتال سے کیسی سہولت مل رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ گھر سے نکلنے سے پہلے نواز شریف سے ہدایات لے کر نکلتی ہوں، رات کو گھر جاتی ہوں تو کھانے پر میرا انتظار کرتے ہیں، مجھ سے سارے دن کی کارکردگی کا پوچھتے ہیں، 200 سی ایم کلینک آن وہیل لے کر آرہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں