Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanوزیر اعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے



(راؤ دلشاد)وزیراعظم شہبازشریف سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،ڈپٹی گورنر ریاض سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے،سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑاور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے  بلایا گیا  ہے، جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا جائے گا،وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کااعادہ کریں گے۔سربراہی اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں