Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanوزیر اعظم  نے  کارو بار و سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے  اصلاحاتی...

وزیر اعظم  نے  کارو بار و سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے  اصلاحاتی پروگرام  کی منظوری دی



(24 نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف    نے پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی (Ease of Doing Business) کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی۔

شہباز شریف نے کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے  منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستانی قوانین و ضابطوں کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کے قیام کا آغاز بھی کر دیا گیا ، انہوں نے منصوبے کی فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور منصوبے کی فنڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والےبین الاقوامی اداروں سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت  کر دی۔ وزیرِ اعظم کا حکومت کی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد میں امریکی ترقیاتی شراکتی اداروں کی معاونت میں اظہارِ دلچسپی پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور منصوبے پر کام کرنے کیلئے ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کا  بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر  ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ اجلاسوں اور مشاورت کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام و وزارتیں پالیسی اقدامات کا بروقت عملی نفاذ یقینی بنائیں اور منصوبے کے پہلے مرحلےکے تحت انتہائی اہمیت کے حامل شعبوں کی اصلاحات شروع کی جائیں۔انہوں  نے منصوبے کے نفاذ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی  قائم کردی جو اپنی تمام تر توجہ اس منصوبے پر عملدرآمد پر مرکوز کرے گی .

واضح رہے کہ  منعقد ہونے والے اجلاس میں  ڈاکٹر اسکاٹ جیکب کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت  کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر اجلاس کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلات کے ساتھ ساتھ اسکے نفاذ کی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا،بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رجسٹری میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے موجود تمام قوانین اور ضابطوں کو یکجا کرکے ڈیجیٹائز کیا جائے گا،ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کی راہ میں حائل تمام غیر ضروری قوانین و ضابطوں کو ختم کر دیا جائے گا،بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ہٹا کر رجسٹریشن، پرمٹس و دیگر ضروری اقدامات میں درکار وقت کو ڈیجٹائیزیشن سے کم کیا جائے گا۔اس اقدام سے نہ صرف سرمایہ کاری و کاروبار میں مزید آسانی پیدا ہوگی بلکہ ملک میں نجی شعبے کی تیز رفتار ترقی کا آغاز ہوگا اور  پاکستان دنیا بھر میں سرمایہ کاری و کاربار میں آسانی کے حوالے سے موزوں ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا. 

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم نے ابتدائی طور پر انتہائی اہم قوانین و ضابطوں کو تریجیحی بنیادوں پر یکجا کرکے پہلے مرحلے کو دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں