Friday, December 27, 2024
ہومPakistanوزیر اعظم کا طلباء کا بیرون ملک غیر معیاری میڈیکل ایجوکیشن کے...

وزیر اعظم کا طلباء کا بیرون ملک غیر معیاری میڈیکل ایجوکیشن کے حصول کے محرکات کا پتا لگانے کا فیصلہ


(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا طلباء کا بیرون ملک غیر معیاری میڈیکل ایجوکیشن کے حصول کے محرکات کا پتا لگانے کا فیصلہ،ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کا کیا معیار ہے؟ نجی اداروں کی کارکردگی اور معیار جانچا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر سرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی،25 رکنی کمیٹی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،کمیٹی میں وفاقی وزراء،  ارکان قومی اسمبلی اور میڈیکل یونیورسٹیز اور اداروں کے سربراہوں کو شامل کیا گیا ہے،وفاقی وزیر احد چیمہ،  وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کوآرڈینیٹر برائے صحت ملک مختار بھرت کمیٹی میں شامل،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ضرورپڑھیں:مخصوص اضافی نشستوں کی معطلی ، پیپلزپارٹی نے سینیٹر فاروق نائیک کی خدمات حاصل کر لیں

وفاقی سیکرٹری صحت، اسپیشل سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایچ ای سی، پی ایم ڈی سی کے چیئرمین کمیٹی کا حصہ ہوں گے،وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی 5 ٹی او آرزو پر 10 روز میں رپورٹ مرتب کرکے فراہم کرے گی،ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے معیار، داخلوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا،کمیٹی ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معیارات کا جائزہ لے گی۔

بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانے والے طلبا کی وجوہات کا پتا لگایا جائے گا،موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی،پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میں کوآرڈینیشن فریم ورک تیار کرے گی،کمیٹی ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے معیار کی بہتری کے سفارشات پیش کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں