کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول بلوچستان کے معروف چائلڈ ٹک ٹاکر ابوبکر المعروف ”بابا چے“ کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ کسی بھی طرح دیگر صوبوں سے کم نہیں، بلوچستان حکومت اپنے باصلاحیت آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے میں مدد اور موقع فراہم کرے گی۔
اس سے قبل چائلڈ ٹک ٹاکر ”بابا چے“ نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام کے میزبان سے بلوچستان کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا تھا، جس پر وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ”بابا چے“ کو وزیر اعلٰیٰ ہاؤس آمد کی دعوت دی۔باصلاحیت بچے ”بابا چے“ کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر میر سرفراز بگٹی ان سے پیار و شفقت سے ملے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چائلڈ ٹک ٹاکر کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک لاکھ روپے عیدی اور ماسٹر تک تعلیمی کفالت کا اعلان کیا۔