لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے ملاقات کی- شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا-ملاقات میں ایجوکیشن، ہیلتھ اور سوشل پروٹیکشن میں اشتراک کار پرتبادلہ خیال کیاگیا-ہیلتھ او رایجوکیشن میں بہتری کے لئے اختراعی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا-ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے شعبہ نرسنگ میں بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی-نرسنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا- نرسنگ سکولز کی اپ گریڈیشن اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کا جائزہ لیا گیا-شعبہ نرسنگ کی اپ لفٹنگ کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا-
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ انسانی وسائل کی ٹریننگ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے-صحت اور تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہیں،60روز میں متعدد منصوبے لا چکے ہیں -کلینک آن ویل کی چھوٹی سی وین عوام کے علاج کے لئے بڑے بڑے کام کرے گی-پنجاب میں سرکاری سطح پر آٹزم کا پہلا سکول بنا رہے ہیں –
ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے کہاکہ پنجاب بہت سے شعبوں میں دوسروں سے بہتر اور آگے ہے- موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب سے مل کر کام کرناچاہتے ہیں –
اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم اور دیگر بھی موجود تھے۔