Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistan  وزیر اعلیٰ مریم نواز نےطلباء کیلئے ای اور پیٹرول بائیکس کا...

  وزیر اعلیٰ مریم نواز نےطلباء کیلئے ای اور پیٹرول بائیکس کا دوسرا فیز جلد لانے کا اعلان کر دیا 



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ”پنجاب کے نوجوان، پنجاب کا مستقبل“۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نوجوان کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ فرض ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں – انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء کی آسانی کے لیے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائینگے – نوجوانوں کو  بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے – مسلم لیگ( ن( نوجوانوں کو پھر لیپ ٹاپ سکیم دے رہی ہے – جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے وظائف دئیے جائیں گے، انشاء اللہ کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی – نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔ یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے- حکومت پنجاب اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی انہوں نے ہی اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اورپٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ،کتابیں اوراعلیٰ ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں