Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں 22رکنی وفد نے ملاقات کیوفد میں اقوام متحدہ کےمختلف اداروں کے مقامی سربراہ شامل تھے۔



(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں 22رکنی وفد نے ملاقات کی،وفد میں اقوام متحدہ کےمختلف اداروں کے مقامی سربراہ شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے 22 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں تعلیم،صحت،زراعت اوردیگر شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا ، اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمزاورحکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا،انہوں  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی زراعت میں پاکستان کی اکانومی کو تبدیل کرنے کا پورا پوٹینشل موجود ہے،ہر سیکٹرمیں بہتری اور اصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ثمرات سے لوگ جلد مستفید ہوں گے،سروس ڈلیوری اورگڈ گورننس کے لئے پہلی مرتبہ افسروں کی گریڈنگ کا سسٹم رائج کیا جارہا ہے،ہر عوامی مسئلہ اورمعاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں،یو این کے اداروں کے اشتراک سے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف بھی پورا کریں گے، پنجاب کی ہر خاتون کو مالی طور پر خود مختار اورخوشحال دیکھنا چاہتی ہوں،اقوام متحدہ کے پراجیکٹ اورہماری ترجیحات کا مشترکہ محور عوام کی خدمت کیلئےبہترین اقدام میں سے ایک ہے۔  

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے مزید  کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود وزیراعلیٰ بننا اعزاز سمجھتی ہوں۔محروم معیشت اورغریب افراد کو دیکھ کر مالی طورپر مضبوط کرنے کاسوچتی رہتی ہوں۔پنجاب کی ہر خاتون کو مالی طور پر خود مختار اورخوشحال دیکھنا چاہتی ہوں۔اقوام متحدہ کے پراجیکٹ اورہماری ترجیحات کا مشترکہ محور عوام کی خدمت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازاور فرانس کے سفیر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں