Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistan وزیر اعلیٰ  کی زیر صدارت5 گھنٹے طویل اجلاس 33 سپیشل پراجیکٹس پر...

 وزیر اعلیٰ  کی زیر صدارت5 گھنٹے طویل اجلاس 33 سپیشل پراجیکٹس پر بریفنگ مریم نواز کی دن رات محنت کرنے کی ہدایت



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں5 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔اجلاس  میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی  نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ پنجاب میں اہم روٹ پر5-ایکسپریس ویز پر 176 ارب روپے لاگت سے بنیں گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں 204 بیڈ کا تین منزلہ سیف سٹی ہوسٹل کی تعمیر اسی ماہ شروع ہوگی۔ اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی یکم جنوری تک فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب میں60 لاکھ پودے لگائے گئے۔ شجر کاری میں لگائے پودوں کی  مانیٹرنگ کے لئیجی آئی ایس چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں پنجاب میں وائلڈ لائف سروے کرا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پنجاب میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام شروع ہے۔ سی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کرینگے۔ پراونشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے تحت سوشل رجسٹری سروے شروع ہوچکا ہے، جون میں تکمیل کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ائیر ایمبولینس سروس جون  میں شروع جبکہ موٹر وے ایمبولینس سروس دسمبر تک شروع ہو جائے گی۔ لاہور میں 300 اور دیگر شہروں میں 330 ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔پنجاب ڈے کئیر فنڈ سوسائٹی کی تحت سرکاری دفاتر میں ڈے کیئر سینٹر قائم ہوں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمن، شیر علی گورچانی، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، فیصل ایوب کھوکھر، ذیشان رفیق، بلال اکبر، عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، آئی جی،سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں