Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanوزیر خارجہ اسحاق ڈار 21 مئی کو کرغز ہم منصب سے آستانہ...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 21 مئی کو کرغز ہم منصب سے آستانہ میں ملاقات کریں گے، ذرائع



نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 21 مئی کو کرغز ہم منصب جین بیک کلوبائیوو سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 20 سے 21 مئی تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کرغز ہم منصب کی درخواست پر آج دورہ کرغزستان ملتوی کیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار کو کرغز وزیر خارجہ کرغزستان میں حالیہ ہنگاموں، حکومتی اقدامات، غیرملکیوں کو تحفظ کی فراہمی پر اعتماد میں لیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں