Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanوزیر داخلہ سندھ نے سجاول میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کی...

وزیر داخلہ سندھ نے سجاول میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کی تفصیل طلب کرلی


وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سجاول میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کے واقعے کی تفصیل طلب کرلی۔

سجاول پولیس نے سیاحوں سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ سندھ کے مطابق سجاول میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کے واقعے پر ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیاحوں کو لوٹنے والوں کی گرفتاری کےلیے فوری کارروائی کی جائے۔ تفتیش کو جدید اور ماڈرن تکنیک کے تحت مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سائیکل سوار غیر ملکی سیاح جوڑے کو مکمل تحفظ اور سیکیورٹی فراہم کیا جائے، غیر ملکیوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں