Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanوزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کاپولیو ورکر سےزیادتی کا نوٹس

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کاپولیو ورکر سےزیادتی کا نوٹس



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جیکب آباد میں پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ 

ترجمان صوبائی وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے مقامی پولیس کو پولیو ورکر کی رہائش گاہ کے اطراف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ خواتین پولیو ورکرز انسداد پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت ہمیشہ سے پروگرام کی اولین ترجیح رہی ہے۔ متاثرہ پولیو ورکر کو انصاف دلانے کےلیے ہر ضروری اقدام کر رہی ہوں۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ اسے معاوضہ فراہم کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں