Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلےنوٹیفکیشنز جاری

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلےنوٹیفکیشنز جاری



(بابر شہزاد تُرک) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ سمیت متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ 

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن رفعت مختار کا تبادلہ کر کے رفعت مختار کو انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے،رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

دریں اثناء وفاقی حکومت نے صادق افتخار کو چیئرمین، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ مقرر کیا ہے، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ وزارتِ وفاقی تعلیم کا ذیلی ادارہ ہے، علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس محمد عارف کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر ریاست و سرحدی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر محمد امتیاز اعظم کا پٹرولیم ڈویژن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، مزید برآں پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی ڈاکٹر محمد بلال سرویا کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر بطور مینیجر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ویٹرنری آفیسر، محکمہ لائیو سٹاک، گلگت بلتستان حکومت عمارہ قادر کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر سائنٹیفک آفیسر، نیشنل ویٹرنری لیبارٹری، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں