اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر چوہدری محمد علی رندھاوا کوچیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا اس سے قبل کمشنر لاہور تعینات تھے۔ انہیں چیئر مین سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی دیا جا ئے گا جس کی منظوری کابینہ سے لی جا ئے گی۔
موجودہ چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوارالحق کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلوے گروپ کی گر یڈ 19 کی افسر صائمہ بشیر کو ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پرو گر ام پنجاب ریجن ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے تعینات کیا گیا ۔
سندھ حکومت میں تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر حفیظ اللہ عباسی کے ڈیپوٹیشن میں 30اپریل سے 1 سال کی توسیع کی گئی۔ حفیظ اللہ عباسی سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ حکومت تعینات ہیں۔