Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanوفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تقرروتبادلےنوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تقرروتبادلےنوٹیفکیشن جاری



(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان حکومت میں تعینات وفاقی بیوروکریسی کے تحت آنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے 66 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی، ترقی پانے والے کئی افسران کے تقرر و تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔

24 نیوز کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رواں ماہ 6 اگست کو منعقدہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 26 افسران کی گریڈ 19 میں ریگولر اور 15 افسران کی گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے  17 افسران کی گریڈ 19 میں ریگولر جبکہ 8 افسران کے گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، مزید برآں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 7 افسران کے گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج کے احکامات واپس لے کر اُنہیں موجودہ مقامات پر ہی خدمات جاری رکھنے کے بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں.

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے عبدالوحید شاہ، سید علی اصغر، خورشید عالم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر گلگت بلتستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، لبنیٰ نزیر، رعنا حمید، زوہیب مشتاق، محمد علی بخاری، محمد آصف رضا، محمد احمد، عمر عباس میلا، سروش فاطمہ شیرازی، عمران علی، محمد وسیم، فرحان فاروق، نعمان صدیقی اور محمد علی اعجاز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب حکومت میں جاری رکھنے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی افشاں رباب، ارشاد علی، آغا شیر زمان، ابرار احمد جعفر، سحر افتخار، شہریار گل کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خدمات سندھ حکومت میں جاری رکھنے، شاہ فہد، عمارہ خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خدمات خیبرپختونخوا حکومت میں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.

دوسری جانب  ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سعد نواز قیصرانی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر بطور ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خدمات جاری رکھنے، مرضیہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خدمات بلوچستان حکومت میں جاری رکھنے، سدرہ سلیم، صباء اصغر علی، احمد عثمان جاوید، امیرہ بیدار، عثمان خالد، ندیم ناصر، میر رضا اورگزن، عائشہ رضوان، زاہد پرویز، محمد عمیر، عمران حسین رانجھا کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی دے کر خدمات پنجاب حکومت میں جاری رکھنے، عارف اللہ اعوان کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی دے کر خدمات خیبرپختونخوا حکومت میں جاری رکھنے، طحہ سلیم کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی دے کر خدمات سندھ حکومت میں جاری رکھنے، واصف رحمان کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی دے کر خدمات خیبرپختونخوا حکومت میں جاری رکھنے اور نشاء اشتیاق کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی دے کر خدمات اسلام آباد انتظامیہ میں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس سروس آف پاکستان کے غضنفر علی شاہ، تنویر محمد نعیم، عبداللہ احمد، آصف امین اعوان، احمد محی الدین کو گریڈ 19 میں ریگولر ترقی دے کر خدمات پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کی سمیرا اعظم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایف آئی اے میں خدمات جاری رکھنے اور پولیس سروس کے کاشف ذوالفقار کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ان کا خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، پولیس سروس کی شہلاء کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ سے بلوچستان حکومت، عبداللہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قذافی، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن منظور

مزید برآں پولیس سروس کے نصیب اللہ خان، فراز احمد اور سردار ماہورہان خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے محمد راشد، زونیرہ اظفر کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر  پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، بہرام خان کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترق بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، عمران سیٹھی کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایف سی میں خدمات جاری رکھنے، شاہ نواز کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، شازیہ سرور کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 سید علی کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، مہزور علی کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، رب نواز خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خیبرپختونخوا میں خدمات جاری رکھنے، ایف ائی اے میں تعینات پولیس سروس کی صبا ستار کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب حکومت میں جاری رکھنے، پولیس سروس کے مسعود احمد کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خیبرپختونخوا میں خدمات جاری رکھنے، نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات رانا عبدالعزیز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خدمات جاری رکھنے اور ملک محمد اصغر کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ سے بلوچستان حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں