Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanوفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے نوٹیفکیشن جاری



(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن خرم رضا قریشی کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس کی گئی ہیں جبکہ سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن سبینہ قریشی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی اُمور ڈویژن ثمر احسان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

سینئر جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن عادل اکبر خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سینیئر جنرل مینجر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عنایت اللہ  کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل، وفاقی محتسب، ریجنل آفس فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تعیناتی 30 اپریل 2025 اُن کی ریٹائرمنٹ تک کی گئی ہے۔

دریں اثناء وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر کئے گئے تقرر و تبادلوں کے احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے محمد عمران کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب حکومت، لیکچرر (ریاضی) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن اسلام آباد قرۃالعین کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر حکومت، مظفر آباد کے سپرد کی گئی ہیں۔

ڈویژنل فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف آفیسر، فارسٹ وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹل ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان حکومت جبران حیدر کا تبادلہ کر کے اُن  کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور سیکریٹری، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، عدالت سے بری خبر آ گئی

مزید برآں گریڈ 18 کی انفارمیشن آفیسر، وزارت اطلاعات مہرین اقبال کی خدمات پبلک پرائمری ہیلتھ انیشیٹو سندھ کے سپرد کی گئی ہیں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 19 کے  ڈائریکٹر محمد فاروق کی ڈیپوٹیشن میں 7 اکتوبر 2024 سے 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں