Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanوفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے نوٹیفکیشن جاری



(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری وزارتِ تجارت جواد پال کو تفویض سیکرٹری نجکاری ڈویژن کے چارج میں توسیع کر دی گئی، اضافی چارج میں 3 ماہ یا ریگولر سیکرٹری نجکاری ڈویژن کی تعیناتی تک توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں حساس ادارے کے قریب دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ تعلیم حنا بتول گردیزی کی خدمات سینٹ سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئی، سیکشن افسر داخلہ ڈویژن محمد طیب تارڑ کی خدمات این ایچ اے کے سپرد کر دی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر احمد سلیم سیکشن افسر پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں