اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پنشنرز کی جانب سے فارن ایکسچینج میں پنشن کی وصولی کا نو ٹس لے لیا ہے۔ فنا نس ڈویژن کے جاری آ فس میمو ر نڈم میں کہا گیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بہت سے پنشنرز جو بیرون ملک مقیم ہیں ۔وہ اپنی پنشن فار ن ایکسچینج میں وصول کر رہے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ ملکی کرنٹ اکا ؤنٹ بیلنس کی موجودہ صورتحال وفاقی حکومت کو اس امر کی اجازت نہیں دیتی کہ بیرون ملک مقیم پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پنشن ادا کی جاسکے۔مزید یہ کہ ڈیجیٹلائزیشن اور پوری دنیا میں بینکنگ نیٹ ورک کی دستیابی کے تناظر میں بھی اس کی اجازت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔