Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanوفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن...

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے



(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبالوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ممبر (ٹیلیکام) انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن جہاں زیب رحیم کو ایم ڈی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل ایم ڈی، این ٹی سی کی تقرری تک تفویض کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری محمد ایاز کا کابینہ ڈویژن سے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز تبادلہ کیا گیا ہے اور محمد رمضان ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی تعینات کئے گئے ہیں،محمد رمضان قبل ازیں ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات تھے جبکہ سینٹ سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے مختار احمد کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

مزید براں ڈیپوٹیشن پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی خدیجہ اعوان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے 6 افسران کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حاصل کر لی ہیں۔

پرنسپل میڈیکل آفیسر، محکمہ صحت، خیبرپختونخوا حکومت ڈاکٹر موسیٰ خان کی خدمات بطور ڈائریکٹر (میڈیکل) وزارتِ قومی صحت، ایسوسی ایٹ پروفیسر نباتیات، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت سُنبل غنی کی خدمات بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، سبجیکٹ اسپیشلسٹ بیالوجی، محکمہٴ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن،خیبرپختونخوا ثمینہ معروف کی خدمات بطور سبجیکٹ اسپیشلسٹ بیالوجی،فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، لیکچرر (انگریزی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت زبیدہ ممتاز  کی خدمات بطور لیکچرر (انگریزی) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، لیکچرر (شماریات) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت نبیل احمد کی خدمات بطور لیکچرر (شماریات) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور لیکچرر پولیٹیکل سائنس، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت حور حیات کی خدمات بطور لیکچرر، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں