Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanوفاقی وزیرداخلہ کی لکی مروت دھماکے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار...

وفاقی وزیرداخلہ کی لکی مروت دھماکے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس



(اویس کیانی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  لکی مروت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب  آئی ای ڈی  دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت  7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے  کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت شہید سکیورٹی  اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت  جبکہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء نے اپنا قیمتی لہو دے کر امن کی آبیاری کی ہے، شہداء قوم کا افتخار ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار  دھرتی کے ناسور ہیں، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم پرعزم ہیں ،بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کا دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں