(اویس قیانی)وفاقی کابینہ نے “ایک قوم، ایک شناخت”منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی ،وزیراعظم نے اجلاس میں کرم ایجنسی میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کی ہدایت دی اور “ایک قوم ایک شناخت” منصوبے کی اصولی منظوری دی، اس منصوبے کے تحت پاکستانی شہریوں کا مکمل ڈیٹا یکجا کیا جائے گا اور مختلف اداروں کے بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا,جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پاکستانی شہری کی منفرد شناختی آئی ڈی تیار کی جائے گی اور ان کا مکمل ڈیٹا یکجا کیا جائے گا اجلاس میں قومی رجسٹریشن اور بایومیٹرک پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے تحت “ایک قوم، ایک شناخت” منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ، شناختی کارڈ، حفاظتی ٹیکے، عدالتی و پولیس ریکارڈ شامل ہوں گے جبکہ نادرا، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کو اس ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی ۔
مزید پڑھیں:خود سے کام نہیں کرتے،عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، بیرسٹر گوہرخان
زیر اعظم نے ہدایت دی کہ ادویات کی کمی کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے اور کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت سے اس مسئلے پر رابطہ کرے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے مختلف اداروں کے بورڈ کی تنظیم نو کی بھی منظوری دے دی۔
ضرور پڑھیں:مدارس کے قوانین میں ابہام ختم کیا جائے، مولانا فضل الرحمان