Monday, January 6, 2025
ہومPakistanوفاق سے فنڈ لینا ہے، اس لیے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات...

وفاق سے فنڈ لینا ہے، اس لیے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کی، علی ظفر


— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وفاق سے فنڈ لینا ہے، اس لیے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات اچھی رہی ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی۔

علی ظفر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو صوبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے وہ صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کو صحت سے متعلق معمولی شکایات ہیں، ان کیلئے درخواست دائر کی ہے۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی لگانا درست نہیں ،یہ غیر قانونی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں