ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل ہونے سے موبائل فون پر 8300 کی سروس بھی متاثر ہوگئی۔
سروس متاثر ہونے سے ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔
موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر عملے سے رابطوں کے لیے بھی مشکلات کی شکایات سامنے آئیں۔
واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔