Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanوکیل ارشاد علی پر جان لیوا حملہ، گرفتار ملزم کامران حمید کا...

وکیل ارشاد علی پر جان لیوا حملہ، گرفتار ملزم کامران حمید کا اعترافی بیان قلم بند


ـــ فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے وکیل ارشاد علی شاہ پر جان لیوا حملے کے کیس میں گرفتار ملزم کامران حمید کا اعترافی بیان قلم بند کر لیا۔

ملزم کامران حمید نے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پنجاب کالونی، پی این ٹی کالونی، دہلی کالونی میں رہنے والے وکلاء کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ملزم نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ 26 ستمبر کو میں نے ذیشان، عبد المالک، سلیم اور دیگر نے وکیل ارشاد علی شاہ پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق 27 ستمبر کو وکیل ارشاد علی شاہ پر ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا اور ملزمان کے خلاف فریئر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں