Sunday, December 29, 2024
ہومPakistan ویزوں کی جعلسازی میں ملوث حافظ آباد اور منڈی بہاﺅالدین کے 10...

 ویزوں کی جعلسازی میں ملوث حافظ آباد اور منڈی بہاﺅالدین کے 10 ملزمان گرفتار



 ویزوں کی جعلسازی میں ملوث حافظ آباد اور منڈی بہاﺅالدین کے 10 ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے پاکستان واپس آنے والے 10 مسافروں کو ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ ویزوں کی جعلسازی میں ملوث ملزمان دبئی سے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے، ان ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم، بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاﺅالدین سے ہے۔ 
حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جبکہ ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں۔ 
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت کے ویزوں پر ایران گئے تھے اور انہوں نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں