Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ سکواڈ میں شامل 2 اہلکار...

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ سکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید



(24نیوز)ٹانک میں ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ججز کے سکواڈ میں شامل 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں مقامی عدالت کے 3 ججز موجود تھے، حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان روڈپربھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں۔

 شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دی گئیں ، شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

واقعے کے بعد ٹانک اور ڈی آئی خان سے پولیس کی بھاری نفری روانہ ہوگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں