لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کسی کا باپ بھی نہیں لگا سکتا، یہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں.
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کل کابینہ کا فیصلہ ہوا اور سائبر کرائم کی عدالتیں قائم بھی ہوگئیں، پرسوں پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہم ڈیجیٹل دہشتگرد ہیں، یہ کورٹس ہمارے کیسز کیلئے بنائی گئی ہیں،ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم پہلے ہی مارشل لاء جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟ آپ فیل ہو چکی ہیں، آپ کام کرنے کے قابل نہیں رہیں، آپ یہ عہدہ چھوڑ دیں، پہلے 800 ارب کا کسان کو نقصان پہنچایا اور اب ان کے لوگ پیسہ کما رہے ہیں۔
ملک احمد خان بھچرکامزید کہنا تھاکہ ہم علامتی بھوک ہڑتال کی طرف جا رہے ہیں، ہر ضلع میں بھوک ہڑتال کریں گے۔