کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیم جیت کر آئے گی تو دعوت دیں گے اگر ہار کر آئے گی توٹریننگ دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیا ناظم آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارف حبیب کا شکرگزارہوں، عارف حبیب سے 32 سال پرانا تعلق ہے، نئے ناظم آباد میں تمام سہولیات ہوں گی، نئے ناظم آباد میں بہت خوبصورت مسجد بنائی گئی ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ جم خانے میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، عارف حبیب کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں، ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر فلائی اوور بنایا ہے، عارف حبیب کو نیا ناظم آباد کی مبارکبا دیتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2022ء میں سندھ میں تباہ کن سیلاب آیا تھا، 2022ء والے سیلاب نے بہت تباہی مچائی، سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے کچے مکانات گرے، بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو کہا تھا لوگوں کو گھر بنا کر دینے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت کے بعد 21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، سوا لاکھ گھر اس وقت مکمل ہوچکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 1500 گھر بنا رہے ہیں، اگلے سال ہم 21 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرلیں گے۔