ٹیکسلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار ہونے والی خاتون اور اس کے بیٹے کے خلاف جیب تراشی اور چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
پولیس نے ماں بیٹے کو سرعام بدسلوکی کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔پولیس نے خاتون سے پولیس اہلکار کی بدسلوکی کے بعد متاثرہ خاتون پر ہی مقدمہ درج کرلیا۔انکوائری کے بعد واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔
یادرہے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا واقعہ کا نوٹس لے رکھا ہے۔